اس واقعہ کے بعد مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی، جس سے آمدو رفت پوری طرح سے متاثر ہوگئی.
ذرائع کے مطابق آج دن کے گیارہ بجے کے قریب یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مال بردار میٹاڈور بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے ایک چائے کی دکان میں داخل ہوگیا. چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تین لوگ زخمی ہوگئے.
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو کاندی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے.
پولس نے اس حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت عزیز الشیخ، حبیب الشیخ ، علی امن شیخ اور پرکاش کے طور پر کی ہے. چاروں افراد کاندی کے رہنے والے ہیں.
پولیس نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے. خلاصی کی گرفتاری عمل میں آئی ہے جب کہ مفرور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے.
مزید پڑھیں :بارہ بنکی: خاتون انسپکٹر سڑک حادثہ میں ہلاک
مرشد آباد: سڑک حادثہ میں چار ہلاک، متعدد زخمی - مرشد آباد ای ٹی وی بھارت خبر
ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد کے کاندی علاقے میں ایک گاڑی کے ڈرائیور کا توازن بگڑ جا نے کے بعد گا ڑی چائے کی دکان میں داخل ہوگئی۔ جس کے سبب موقع پر ہی چار افراد کی موت ہوگئی جب کہ دیگر افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
چار ہلاک
دوسری طرف اس حادثہ کے بعد مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے کاندی سڑک کی ناکہ بندی کردی۔ جس سے آمد و رفت پوری طرح سے متاثر ہوگئی.
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی لاپرواہی کے سبب اس طرح کے حادثے پیش آتے ہیں. انہوں نے مفرور ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا.