اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرشدآباد: بم پھٹنے سے نابالغ زخمی - بم کو گیند سمجھ کر کھیلنا

بم کو گیند سمجھ کر کھیلنے کے دوران دھماکے میں پانچویں جماعت کا طالب علم شدید طور پر زخمی ہوگیا اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

بم پھٹنے سے نابالغ زخمی
بم پھٹنے سے نابالغ زخمی

By

Published : Dec 1, 2020, 2:11 AM IST

ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد کے فرکّہ تھانہ علاقے میں پانچویں جماعت کا ایک طالب علم اس وقت شدید طور پر زخمی ہوگیا جب وہ بم کو گیند سمجھ کر شاٹ لگا دیا۔

شاٹ لگاتے ہی زوردار دھماکہ ہو جس میں طالب علم کا دائیں ہاتھ اڑ گیا، تاہم دھماکے کے بعد نابالغ لہو لوہان حالت میں کوڑے دان کے پاس پڑا رہا۔

مقامی باشندے جب جائے وقوع پر پہنچے تو انہوں نے نابالغ کو خون میں لت پت حالت میں پایا۔

مقامی باشندوں کی اطلاع پر فرکّہ این ٹی سی پی پوسٹ کے پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور تفتیش شروع کردی ہے۔

بم پھٹنے سے نابالغ زخمی

نابالغ کو پہلے تال ڈانگہ گرامین ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اسے فرکّہ سٹیٹ جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کی شناخت قسمت شیخ کے طور پر ہوئی ہے، وہ تال ڈانگہ ہائی سکول میں کا طالب علم ہے۔

واضح رہے کہ پولیس یہ پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ رہائشی علاقے میں طاقتور بم کہاں سے آیا اور اس کے پیچھے کون لوگ ہیں۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز اتنی تیز تھی کہ آس پاس کے گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ لڑکا کوڑا چننے کا کام کرتا ہے اور وہ اکثر و بیشتر اس علاقے میں دکھا گیا ہے۔

مقامی باشندوں نے مزید کہا کہ علاقے میں شرپسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اطلاع کے مطابق پانچویں جماعت کے طالب علم قسمت شیخ غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے، تاہم کورونا وائرس کے سبب سکول بند ہونے کی وجہ سے قسمت شیخ کوڑا چننے کا کام کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details