اردو

urdu

ETV Bharat / state

Murder Cases Rise in West Bengal: مغربی بنگال میں قتل کے معاملے میں اضافہ - Opposition criticizes Mamata Banerjee

مغربی بنگال میں عالیہ یونیورسٹی کے طالب علم انیس خان کے قتل Anis Khan's murder case کا معاملہ ابھی سلجھا بھی نہیں تھا کہ آمتہ کے ایک اور نوجوان کو جرائم پیشہ افراد نے قتل کردیا جس کو لے کر اب اپوزیشن پارٹیاں حکومت کے خلاف سوال اٹھانے لگی ہے۔

مغربی بنگال میں قتل کے معاملے میں اضافہ
مغربی بنگال میں قتل کے معاملے میں اضافہ

By

Published : Mar 15, 2022, 10:33 PM IST

مغربی بنگال میں لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے اپوزیشن پارٹیاں اب حکومت کے خلاف مسلسل سوال اٹھانے لگی Opposition criticizes Mamata Banerjee ہے۔ نئی حکومت کی تشکیل دینے کے بعد سے جند ماہ میں کئی قتل کے معاملے سامنے آچکے ہیں۔

عالیہ یونیورسٹی کے طالب علم انیس خان قتل کا معاملہ Anis Khan's murder case ابھی سلجھا بھی نہیں تھا کہ آمتہ کے ایک اور نوجوان کو جرائم پیشہ افراد نے قتل کردیا، تاہم معاملے کے دو دن گزر جانے کے بعد بھی اب تک کسی بھی ملزمین کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

وہیں گذشتہ اتوار کو بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے پانی ہٹی میں ترنمول کانگریس کے کونسلر اور پرولیا کے جھالدہ میں کانگریسی کونسلر کا قتل کردیا گیا۔ جس کے بعد سے اپوزیشن جماعت لگاتار موجودہ حکومت پر لا اینڈ آرڈر کو لے کر سوال کھڑا کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:

دوسری جانب مقتول کانگریس کونسلر کی اہلیہ نے جھالدہ تھانہ کے آئی سی پر الزام لگایا ہے کہ ان کے شوہر کو جھالدہ تھانہ کے آئی سی سنجیب گھوش لگاتار ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے لئے دباؤ ڈال رہے تھے۔ ایسا نہیں کرنے پر سنگین نتائج کی بھی دھمکی Murder cases rise in West Bengal دی تھی۔

مقتول کانگریس کونسلر کی اہلیہ کا الزام ہے کہ آئی سی سنجیب گھوش اور وارڈ نمبر 2 سے شکشت کھانے والا امیدوار دیپک کانڈو نے میرے شوہر کا قتل کیا ہے۔

اس معاملے کے بعد کانگریس پارٹی کے ایک وفد نے مقتول تپن کانڈو کے گھر والوں سے ملاقات کی، وفد میں شامل عبدالمنان نے کہا کہ پولس اور سی آئی ڈی پر ہمیں بھروسہ Murder cases rise in West Bengal نہیں ہے۔

اس واقعے کو کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے آج پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا اور معاملے کی عدالت کی نگرانی میں سی بی آئی سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔ ادھیر چودھری نے کہا کہ بنگال میں لاقانونیت عروج پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details