کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے چیف ایڈمنسٹریٹیو فرہاد حکیم نے کہا کہ ‘ریاست کی تمام میونسپلٹیوں کے مستقل اور غیر مستقل صفائی ملازمین کو ویکسین دینے کے لئے فہرست تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔’
صفائی ملازمین کو پہلے ویکسین دینے کا اعلان - کولکاتا میونسپل کارپویشن کے چیف ایڈمنسٹریٹو فرہاد حکیم
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والی میونسپلٹیوں کے مستقل اور غیر مستقل صفائی مزدوروں کی خدمات کی جم کر تعریف کی جا رہی ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والی میونسپلٹیوں کے مستقل اور غیر مستقل صفائی مزدوروں کی خدمات کی جم کر تعریف کی جا رہی ہے۔
کولکاتا میونسپل کارپویشن کے چیف ایڈمنسٹریٹیو فرہاد حکیم نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی نے اہم فیصلہ لیا ہے۔
اس سے قبل ملک کے کسی میونسپل کارپوریشن نے مستقل اور غیر مستقل صفائی مزدوروں کو کورونا ویکسین دینے کے بارے میں سوچا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ “صفائی مزدوروں سے متعلق اداروں کو مستقل اور غیر مستقل صفائ مزدوروں کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔”
ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ “صفائی مزدور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن واریرز ہیں انہیں کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ”
انہوں نے کہا کہ "ممتا بنرجی کی حکومت نے ڈاکڑز نرسوں اور دوسرے ہیلتھ ملازمین کے ساتھ ساتھ صفائی مزدوروں کو بھی درجہ دیا ہے۔
کولکاتا میونسپل کارپوریش کے مطابق ہسپتالوں کے ڈاکڑز ، نرسوں، ضلع کے تمام صحت مراکز, آشا سے منسلک ملازمین کے علاوہ مستقل اور غیر مستقل صفائی مزدوروں کو پہلے ویکسن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔