اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضمنی اسمبلی الیکشن کے بعد ہی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہوں گے: ممتا

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی وجہ پیدا صورت حال کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات التوا کا شکار ہیں۔ اس سلسلے میں آج وزیر اعلی ممتا بنرجی نے واضح کر دیا ہے کہ اسمبلی کی سات سیٹوں کے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا الیکشن کمیشن پہلے اعلان کرے، اس کے بعد ہم میونسپیل کارپوریشن کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیں گے۔ اس کے لیے ہم پوری طرح سے تیار ہیں۔

By

Published : Jun 24, 2021, 7:40 PM IST

اسمبلی ضمنی انتخابات کے بعد ہی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہوں گے: ممتا
اسمبلی ضمنی انتخابات کے بعد ہی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہوں گے: ممتا

ریاست مغربی بنگال میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کو لیکر ابھی بھی واضح نہیں پایا ہے کہ ریاست بھر کے میونسپل کارپوریشن میں انتخابات کب کرائے جائیں گے۔

اسمبلی ضمنی انتخابات کے بعد ہی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہوں گے: ممتا

اس سلسلے میں آج وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ریاست بھر کے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے سوال پر کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب ریاست کے ساتھ اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دے۔ اس کے بعد ہم میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔

پہلے الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے۔ ہمیں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کرانے میں کوئی پش و پیش نہیں ہے۔ ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ اسمبلی انتخابات باقی ہیں، پہلے وہ ہو جائیں۔ اس کے بعد ہم بھی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کرا دیں گے۔


ایک روز قبل ہی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اسمبلی کی سات سیٹوں پر ضمنی انتخابات جلد از جلد کرانے کی اپیل کی تھی۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی کو بھی وزیر اعلی بنے رہنے کے لیے جیت حاصل کرنی پڑے گی۔ لیکن وزیر اعلی ممتا بنرجی اتنے دنوں تک انتظار نہیں کرنا چاہتی ہیں۔


اکتوبر تک وزیر اعلی ممتا بنرجی کو رکن اسمبلی ہونا پڑے گا۔ دوسری جانب کورونا کی تیسری لہر کا اکتوبر تک آنے کا امکان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ستمبر میں الیکشن کرانے میں مشکل ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

طلباء کو 10 لاکھ کا کریڈٹ کارڈ دیا جائے گا: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ریاستی اسمبلی میں ودھان پریشد نہیں ہے۔ ورنہ وہ ودھان پریشد سے رکن بن سکتی تھیں۔ جیسا کہ دیگر ریاستوں میں ہوتا ہے۔ بنگال کی اسمبلی میں بھی پہلے ودھان پریشد تھا۔ ممتا بنرجی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسمبلی میں ایک بار سے ودھان پریشد کو بحال کریں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details