مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر مکمل طور سے قابو پانے کے بعد حالات میں تیزی سے بہتری آئی ہے وہیں محکمہ صحت کورونا کی تیسری سے نمٹنے کی بھی تیاری مکمل کرلی ہے۔
اسی درمیان مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج سیکریٹریٹ بلڈنگ نمبو میں کہا کہ 'ریاست میں حالات بہتر ہو رہے ہیں، یہ ایک مثبت پہلو ہے'۔
ممتا بنرجی نے سکریٹریٹ بلڈنگ میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاست میں بلدیاتی اور کارپوریشن کے انتخابات جلد کرائے جائیں گے۔