مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل دوسروں کے گھر توڑ کر خوابوں کا محل بنانے کی کوشش میں مصروف بی جے پی کو اب اس کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔
دل بدل کے کھیل کی پہلی اننگز میں سبقت حاصل کرنے والی بی جے پی کو اس کھیل کی دوسری پاری میں شکست کا سامنا ہے، اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے ہی یہ سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
گزشتہ چند دنوں کے دوران بی جے پی کے تین اہم رہنماؤں نے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار حاصل کرنے کی کوشش تیز کر دی ہے۔
بی جے پی کے قومی نائب صدر اور سینئر رہنما مکل رائے کے بیٹے شبرانسو رائے نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی حمایت میں پیغام پوسٹ کرنے کے بعد بی جے پی سے دوری بنانے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔
بی جے پی کے رہنما شبرانسو رائے نے سوشل میڈیا پر اپنے پوسٹ کو لے کر کہا کہ میں نے کسی کی حمایت یا خلاف میں کوئی بات نہیں کہی ہے، یہ میری بات ہے۔