کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے کہا کہ گزشتہ سات آٹھ مہینوں کی جانچ اور ثبوت کے بعد اس نتیجے پر پہنچا جا سکا ہے کہ کرشنا نگر کے رکن اسمبلی مکل رائے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں. انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کی جانب سے پیش کیے گئے تمام ثبوت سے یہ ثابت نہیں ہو سکا ہے کہ مکل رائے بی جے پی کے نہیں بلکہ دوسری سیاسی جماعت کے رکن اسمبلی ہیں. mukul roy still bjp mla says wb speaker biman banerjee
ان کا کہنا ہے کہ دونوں فریق کے وکلاء کی موجودگی میں اسپیکر بمان بنرجی نے ایک سو صفحات پر مشتمل رپورٹ کو نمائش کرتے ہوئے کہا کہ تمام ثبوتوں کی بنیاد پر یہ واضح ہو گیا ہے کہ مکل رائے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں. اسپیکر کے مطابق حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری جس اسکرین شارٹ کی بنیاد پر نکل رائے کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا دعویٰ کر رہے تھے اس سے کچھ بھی واضح نہیں ہو سکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Mukul Roy Still BJP MLA: مکل رائے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں، اسپیکر بمان بنرجی کی وضاحت
ریاستی اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے کہا کہ کرشنا نگر سے رکن اسمبلی مکل رائے بی جے پی کے ہی رکن اسمبلی ہیں.ان کہ رکنیت معطلی کی عرضی خارج کر دی گئی ہے۔ Mukul Roy Still BJP MLA
Mukul Roy Still BJP MLA
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر مہینے میں ندیا ضلع کے کرشنا نگر سے بی جے پی کے رکن اسمبلی مکل رائے اور ان کے بیٹے شبرانسو رائے کی ابھیشک بنرجی، فرہاد حکیم اور پارتھو چٹرجی سے ترنمول بھون میں ملاقات ہوئی تھی. اس کے بعد میڈیا میں یہ خبر گشت کرنے لگی تھی کہ مکل رائے اور ان کے بیٹے شبرانسو رائے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے ہیں. حزب اختلاف کے رہنما نے میڈیا رپورٹ کی بنیاد پر مکل رائے کی رکنیت کی معطلی کے لیے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔