اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mukul Roy Didn't Join TMC: مکل رائے ترنمول میں شامل نہیں ہوئے، وکیل - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

کرشنا نگر سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے کے بعد ترنمول کانگریس میں دو شمولیت اختیار کرنے والے مکل رائے کے وکیل نے کہا کہ مکل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔ Mukul Roy Never Joined the Trinamool Congress

مکل رائے کبھی بھی ترنمول کانگریس میں شامل نہیں ہوئے
مکل رائے کبھی بھی ترنمول کانگریس میں شامل نہیں ہوئے

By

Published : Apr 30, 2022, 4:53 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں دل بدل کے کھیل میں کبھی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو کامیابی ملتی ہے تو کبھی اپوزیشن بازی مار لے جاتی ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی مکل رائے کی اسمبلی کی رکنیت کے کیس میں ان کے وکیل کی مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی کے سامنے پیشی ہوئی۔ اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی کے سامنے پیشی کے دوران مکل رائے کے وکیل نے کہا کہ مکل ترنمول کانگریس دوبارہ کبھی شامل نہیں ہوئے۔ مکل رائے کے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ Mukul Roy Never Joined the Trinamool Congress

وکیل نے کہا کہ مکل رائے بی جے پی کے رکن اسمبلی تھے اور اب بھی ہیں۔ ان کی رکنیت پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا ہے۔ ترنمول کانگریس بھون میں مکل رائے اور ابھیشک بنرجی کی ملاقات محض رسمی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ترنمول بھون میں مکل رائے کے ساتھ ان کے بیٹے اس وقت کے رکن اسمبلی شبرانسو رائے بھی وہاں موجود تھے۔ اس بنیاد پر یہ ثابت نہیں ہو سکتا ہے کہ مکل رائے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ سال بی جے پی کے رکن اسمبلی مکل رائے اور ان کے بیٹے کی ابھیشک بنرجی سے ترنمول بھون میں ملاقات ہوئی تھی۔ اس کے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی نے مکل رائے اور ان کے بیٹے شبرانسو رائے کے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ بی جے پی کے ریاستی یونٹ نے بی جے پی کے ٹکٹ پر اسمبلی رکن بننے مکل رائے کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کیا. رکنیت معطلی کا معاملہ کلکتہ ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ چلا گیا۔ سپریم کورٹ نے مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر کو مکل راہے کے معاملے کو جلد سے جلد ختم کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details