ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر مکل رائے کو ایس ایس کے ایم اسپتال میں داخل کریا گیا ہے۔ ایک دن قبل ہی ان کی بیماری کو لے کر اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے ان کی نااہلی کو لے کر اسپیکر کے سامنے سوال کیا تھا۔
اسپتال کے ذرائع کے مطابق وہ کئی اعصابی بیماری کے شکار ہیں، ان کی صحت کی دیکھ بھال کیلئے پانچ ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ان کے بیٹے سبھرانشور رائے کو فون کرکے مکل رائے کی خبر وخیریت معلوم کی۔
کرشنا نگر شمال سے بی جے پی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے کے بعدمکل رائے اچانک ترنمول کانگریس میں واپس آئے۔ اس کے بعد ہی اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے اینٹی ڈیفیکشن قانون کے تحت مکل رائے کو ممبر اسمبلی کے عہدہ سے برخواست کی درخواست دائر کی۔ اسمبلی اسپیکر بمان بنرجی نے اس معاملے کی سماعت کئی مرتبہ کرچکے ہیں۔مگر کسی بھی سماعت میں مکل رائے موجود نہیں تھے۔اس موقع پر شوبھندو ادھیکاری نے مکل رائے کی بیماری پر سوال اٹھائے تھے۔