اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کی جیت - urdu news

محمڈن اسپورٹنگ نے 10 کھلاڑیوں پر مشتمل چنئی سٹی ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 2-1 سے شکست دے کر جیت حاصل کرلی۔

آئی لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کی جیت
آئی لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کی جیت

By

Published : Feb 23, 2021, 10:59 PM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور جنوبی ہند کی ٹیم چنئی سٹی ایف سی آمنے سامنے ہوئیں۔

دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کی بھر پور کوشش کی۔

مسلسل دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنے والی میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ جیت کے حصول کے عزم کے ساتھ میدان میں اتری لیکن مہمان ٹیم کی عمدہ کھیل کے سبب اس کی تمام حکمت عملی ناکام ثابت ہوئی.

کھیل کے 19 ویں منٹ پر رنجیت پاندرے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چنئی سٹی ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلائی.

پہلے ہاف کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ کی کوشش کے باوجود اسکور برابر نہ ہو سکا اور چنئی سٹی ایف سی کی 0-1 کی سبقت برقرار رہی۔

دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ جاری رہا 49 ویں منٹ پر ٹی اکھند کو دو زرد کارڈ دیکھ کر میدان سے باہر جانا پڑا اور اب چنئی سٹی ایف سی کو دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا

کھیل کے 55 ویں منٹ پر سجیت سدھو نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک - ایک گول کی برابری پر لاکھڑا کر دیا.

اسکور برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لئے پے در پے حملے کئے.
مزید پڑھیں:

دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کا افتتاح صدر رام ناتھ کووند کریں گے

کھیل کے مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان ایک دوسرے پر سبقت کی جنگ جاری رہی۔

کھیل کے انجوری ٹائم 90+6 ویں منٹ پر سورج راوت نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو 1-2 گول سے جیت دلادی۔

اس جیت کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نو میچوں میں 13 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ چنئی سٹی ایف سی نو پوائنٹ کے ساتھ نو ویں مقام پر ہے۔

وہیں رئیل کشمیر ایف سی نو میچوں میں 17 پوائنٹ، گوکھلم کیرالہ ایف سی اور چرچل برادرس 16-16 پوائنٹ اور راؤنڈ گلاس پنجاب 15 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب پہلی، دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن پر بنی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details