اردو

urdu

ETV Bharat / state

محمڈن اسپورٹنگ کی خاتون فٹبال ٹیم کی تشکیل جلد :اشتیاق احمد راجو

بھارت کے تاریخی شہرہ آفاق فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کے سنئیر نائب صدر اشتیاق احمد راجو نے کہا کہ محمڈن کی خاتون فٹبال ٹیم کی تشکیل جلد ہونے والی ہے اس پر غور و فکر جاری ہے۔

Ishtiaq Ahmad Raju
اشتیاق احمد راجو

By

Published : Aug 18, 2021, 2:00 AM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے سہارے تقریباً ڈیڑھ برس بعد کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے کرتے ہوئے کھیل کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے والی ہے.

ریاست کے تینوں تاریخی کلب محمڈن اسپورٹنگ، موہن بگان اور ایسٹ بنگال کے عہدیداروں، کھلاڑیوں اور فٹبال کے دیوانوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا ریا ہے.

ویڈیو

اسی درمیان بھارت کے تاریخی شہرہ آفاق فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کے سنئیر نائب صدر اشتیاق احمد راجو نے کہا کہ محمڈن کی خاتون فٹبال ٹیم کی تشکیل جلد ہونے والی ہے اس پر غور و فکر جاری ہے.

انہوں نے کہا کہ کلب انتظامیہ نے خاتون ٹیم بنانے کو لے کر سنجیدہ ہے اور اس پر غور و فکر شروع کر دی ہے. آنے والے دنوں میں اس سلسلے میں حتیٰ فیصلہ لیا جائے گا.

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں خواتین کو مالی طور خود مختار بنانے کے لئے مختلف منصوبوں کا اعلان کر چکی ہیں. اسی کے مدنظر ہمارے کلب نے بھی خواتین کی ایک فٹبال ٹیم بنانے بلوپرنٹ تیار کیا ہے.

یہ بھی پڑھیں:

Khela Hobe Divas: مغربی بنگال میں'کھیلا ہوبے' دیوس کا کامیاب انعقاد

بھارت کے مشہور ترین شہرہ آفاق فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کے سنئیر نائب صدر اشتیاق احمد (راجو) نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ کلکتہ فٹبال لیگ میں ان کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی.

انہوں نے کہا کہ رواں سیزن میں محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم مضبوط اور متوازن بنی ہے اور امید کرتے ہیں کہ برسوں بعد کلکتہ فٹبال لیگ کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائے گی.

اشتیاق احمد راجو

ان کا کہنا ہے کہ محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم نہ کلکتہ فٹبال لیگ بلکہ آئی لیگ بھی جیت کر اپنی موجودگی کا احساس دلانے میں کامیاب ہو گی. ایس سی ایسٹ اور اٹلیٹکو موہن بگان کی طرح سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ بھی بہت جلد انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کا حصہ بنے گی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details