مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں آئی لیگ کے ایک اہم میچ میں محمڈن اسپورٹنگ اور راجستھان یونائٹیڈ ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں،میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنانے میں کامیاب رہی۔ Mohammedan SC Focused on Task at Hand Against Rajasthan United
I-League 2021-22: راجستھان یونائٹیڈ پر محمڈن اسپورٹنگ کی جیت - محمدن اسپورٹنگ کی جیت
وین لال رن ڈیکا کے فیصلہ کن گول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے راجستھان یونائٹیڈ ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 0-2 گول سے شکست دے کر آئی لیگ خطاب جیتنے کی امید برقرار رکھا۔ Mohammedan SC Focused on Task at Hand Against Rajasthan United
دوسرے ہاف میں محمڈن اسپورٹنگ اور راجستھان یونائٹیڈ ایف سی کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، دونوں جانب سے پے در پے حملے کئے گئے۔ Mohammedan SC Focused on Task at Hand Against Rajasthan United. کھیل کے دوسرے منٹ پر ہی وین لال رن ڈیکا نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم کردار ادا کیا،راجستھان یونائٹیڈ ایف سی کے کھلاڑیوں نے ایک صفر کے خسارے کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے، پہلے ہاف میں محمڈن اسپورٹنگ کو 0-1 کی برتری حاصل رہی۔
کھیل کے دوسرے ہاف کے 56 ویں منٹ پر وین لال رن ڈیکا نے ایک اور گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو 0-2 گول سے آگے کر دیا. اس میچ میں رن ڈیکا کا یہ دوسرا گول تھا۔ سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے راجستھان یونائٹیڈ ایف سی کو 0-2 سے شکست دے کر آئی لیگ 22-2021 کی خطابی دوڑ میں خود کو مضبوطی سے برقرار رکھا ہے۔
راجستھان یونائٹیڈ پر جیت کے ساتھ محمڈن اسپورٹنگ 17 میچوں میں 37 پوائنٹ کی بدولت آئی لیگ کے اولین خطاب کا تعاقب جاری رکھا ہے،دوسری طرف گوکلم کیرالہ ایف سی 40 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے اور اسے خطاب جیتنے کے لئے صرف ایک جیت کی ضرورت ہے۔