اردو

urdu

ETV Bharat / state

محمڈن اسپورٹنگ آئی ایف اے شیلڈ کے سیمی فائنل میں - اردو نیوز

غنی نگم کے گول کے بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے کالی گھاٹ ایم ایس کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں ایک صفر سے شکست دے کر آئی ایف اے شیلڈ کے سیمی فائنل میں داخلہ لے لیا۔

محمڈن اسپورٹنگ آئی ایف اے شیلڈ کے سیمی فائنل میں
محمڈن اسپورٹنگ آئی ایف اے شیلڈ کے سیمی فائنل میں

By

Published : Dec 12, 2020, 7:56 PM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی کے کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں محمڈن اسپورٹنگ اور کالی گھاٹ ایم ایس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئی.

دونوں ٹیموں کے لئے یہ میچ نہایت اہم تھا اور دونوں جیت کے جذبے سے لبریز ہوکر مقابلے کے لئے میدان میں اترے تھے۔ سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور کالی گھاٹ ایم ایس کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا.

دونوں جانب سے جارحانہ کھیل اور پے در پے حملے دیکھنے کو ملے لیکن پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں جانب سے کوئی گول نہیں ہو سکا اور میچ کا اسکور 0-0 رہا.
دوسرے ہاف میں سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 50 ویں منٹ میں غنی نگم کے گول کی بدولت ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی۔

ایک صفر کے خسارے کے باوجود کالی گھاٹ ایم ایس محتاط انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا اور محمڈن اسپورٹنگ پر جوابی حملے کا سلسلہ جاری رکھا کھیل کے اختتام تک کالی گھاٹ ایم ایم ایس کی ٹیم اسکور برابر کرنے کی جدوجہد کرتی رہی مگر حریف ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔

ویڈیو
محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم ایک صفر سے میچ جیت کر نہ صرف گروپ چمپئین بنی بلکہ غیر مفتوح ریکارڈ کے ساتھ 123 ویں آئی ایف اے شیلڈ کے سیمی فائنل شاہانہ داخلہ لے لیا ۔محمڈن اسپورٹنگ کلب کے علاوہ کولکاتا سے جارج ٹیلی گراف ایس سی اور یونائیٹڈ ایس سی اور جموں کشمیر سے ریئل کشمیر ایف سی 123 آئی ایف سی شیلڈ کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details