سلی گوڑی، مغربی بنگال:ریاست مغربی بنگال کے سلی گوڑی ضلع میں سلی گوڑی محکمہ پریشد انتخابات کی تیاریاں اور سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔ سلی گوڑی محکمہ پریشد انتخابات کی تشہیری مہم کے بعد سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے اگنی پتھ اسکیم (اگنی ویر) Agnipath Scheme پر مرکزی حکومت اور مغربی بنگال حکومت کی جم کر تنقید کی۔ Muhammad Saleem Criticizes Central Government on Agneepath Scheme
انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک اسی سیاسی جماعت ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ حالات کو بدلنے کی کوشش کرتی ہے اور اگنی پتھ اسکیم (اگنی ویر) بھی اسی کا ایک حصہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے نوٹ بندی،جن دھن یوجنا کی طرح اگنی پتھ اسکیم کو منظر عام پر لا کر ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا کر دیا بالخصوص نوجوان طبقہ پریشان ہیں۔
سی ہی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم کے مطابق نوجوان چار برسوں تک اگنی پتھ اسکیم کے تحت فوج میی ملازمت کریں گے اور پھر اس کے بعد کیا ہو گا وہ کہاں جائیں گے. ان کا مستقبل کیا ہوگا. چار سال بعد کیا وہ نوجوان کسی نجی کمپنی میں سیکیورٹی کی ملازمت کریں گے.مرکزی حکومت کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔
Muhammad Saleem Criticise Agnipath scheme: اگنی پتھ اسکیم پر مرکزی حکومت پر محمد سلیم کی تنقید - Muhammad Saleem Criticizes on Agneepath Scheme
سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اگنی پتھ اسکیم کے نام پر فوج میں مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے. اس کی پر زور مذمت کرنی چاہیے۔ Muhammad Saleem Criticizes on Agnipath Scheme
Muhammad Saleem Criticizes on Agneepath Scheme
یہ بھی پڑھیں:
محمد سلیم نے کہا کہ مغربی بنگال میں پولیس انتظامیہ کا آج کیا حال ہے. ریاست کے تھانوں میں پولیس اہلکاروں سے کہیں زیادہ سویک والنٹیرز ہیں. سویک والنٹیر نہ پولیس ہیں اور نہ ہوم گارڈ ہیں. سویک والنٹیرز کو تھانوں میں کیوں رکھا گیا ہے اس کا جواب وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے پاس بھی نہیں ہے. سویک والنٹیرز کے رول پر سوال اٹھتا رہا ہے۔