اردو

urdu

ETV Bharat / state

Member of Parliament Saumitra Khan: رکن پارلیمان سمترا خان نے اپنی ہی پارٹی رہنماؤں پر کی تنقید - Member of Parliament Saumitra Khan

مدنی پور ضلع کے وشنوپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے آسنسول لوک سبھا اور بالی گنج اسمبلی ضمنی انتخابات میں ملی شکست پر اپنی ہی پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کو آڑے ہاتھوں لیا.MP Sumatra Khan criticizes her own party leaders

Member of Parliament Saumitra Khan: رکن پارلیمان سمترا خان نے اپنی ہی پارٹی رہنماؤں پر کی تنقید
Member of Parliament Saumitra Khan: رکن پارلیمان سمترا خان نے اپنی ہی پارٹی رہنماؤں پر کی تنقید

By

Published : Apr 18, 2022, 10:44 AM IST

مغربی بنگال: مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقہ آسنسول لوک سبھا اور بالی گنج اسمبلی ضمنی انتخابات میں ملی شکست پر بی جے پی اندرونی انتشار کا شکار ہے. مدنی پور ضلع کے وشنوپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے آسنسول لوک سبھا اور بالی گنج اسمبلی ضمنی انتخابات میں ملی شکست پر اپنی ہی پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کو آڑے ہاتھوں لیا. Member of Parliament Saumitra Khan

Member of Parliament Saumitra Khan


رکن پارلیمان سمترا خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ضمنی انتخابات میں ملی شکست کے لئے بی جے پی کے اعلیٰ ریاستی رہنما ذمہ دار ہیں. انہوں نے ضمنی انتخابات کو سنجیدگی سے نہیں لیا. انہوں نے کہا کہ آسنسول لوک سبھا گنوانے کا مطلب ہے کہ ہم کہیں نا کہیں کمزور پڑ چکے ہیں لیکن اعلی رہنماؤں کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے. ان کی عدم توجہی کے سبب آسنسول لوک سبھا گنوانا پڑا ہے.
یہ بھی پڑھیں:

ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے اعلیٰ رہنما جب تک اضافی ذمہ داری کے ساتھ کام نہیں کریں گے اس وقت تک ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا. آسنسول لوک سبھا گنوانا کوئی معمولی بات نہیں ہے. دوسری طرف مرشدآباد ضلع بی جے پی صدر گوری شنکر گھوش نے ضمنی انتخابات میں ملی شکست کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے. اس کے علاوہ بہرامپور بی جے پی صدر نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا کا اعلان کیا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details