اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Nusrat Jahan Criticize BJP: رکن پارلیمان نصرت جہاں کی بی جے پی پر تنقید - نصرت جہاں کی بی جے پی پر تنقید

شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں نے مغربی بنگال کی خواتین سے 2024 میں بی جے پی کو اکھاڑ پھینکنے کی اپیل کی ہے۔ MP Nusrat Jahan on BJP

MP Nusrat Jahan Criticize BJP: رکن پارلیمان نصرت جہاں کی بی جے پی پر تنقید
MP Nusrat Jahan Criticize BJP: رکن پارلیمان نصرت جہاں کی بی جے پی پر تنقید

By

Published : May 31, 2022, 12:54 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے شیام نگر کے انوپورنا گراؤنڈ میں ترنمول کانگریس کی تنطیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے ارادے سے جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ جلسئہ سے خطاب کرتے ہوئے شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں نے مغربی بنگال کی خواتین سے 2024 میں بی جے پی کو اکھاڑ پھینکنے کی اپیل کی ہے۔ Trinamool Congress meeting in North 24 Parganas

انہوں نے کہا کہ 'تاریخ گواہ ہے مغربی بنگال کی خواتین نے جب بھی کسی کی مخالفت میں آواز بلند کی ہے اسے تباہ و برباد کر کے ہی دم لی ہے۔ اس بار ان کے سامنے بی جے پی کی نفرت اور مذہب کے نام کی سیاست کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا چیلنج ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بنگال کی عام خواتین کو اپنی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کے لئے سڑکوں پر اترنا ہوگا۔ سڑکوں پر ان کے آنے سے ہی بی جے پی کی شکست یقینی ہو جائے گی۔' MP Nusrat Jahan appeals to Bengal's women

یہ بھی پڑھیں: Protest against Central Government in Bengal: ممتا نے لگایا مرکزی حکومت پر امتیازی سلوک کا الزام

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی کے مطابق وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بنگال کی خواتین سے کیے گئے اپنے وعدے کو نبھایا ہے۔ خواتین کو مالی طور خود کفیل بنانے کے لئے لکشمی بھنڈار، کنیا شری، آئکیا شری جیسے کئی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ خواتین بھی ان اسکیموں سے بھر پور فائدہ اٹھا رہیں ہیں۔ نصرت جہاں روحی نے کہا کہ '2019 کے عام انتخابات میں جو غلطی ہوئی تھی اسے اب سدھارنے کا وقت آگیا ہے۔ بی جے پی کے ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ ممتابنرجی کی قیادت والی سیاسی جماعت میں شرکت کرنے کے لئے قطار میں کھڑے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details