ریاست مغربی بنگال میں آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں نے کمر کس لی ہے۔
اسی ضمن میں ضلع ہگلی سے بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ درگا پوجا کے نام کلبز کو معاوضہ دینا درصل اسمبلی انتخابات کی تیاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کلبز کو معاوضہ دے کر غنڈہ گردی کو فروغ دے رہی ہیں، تاہم یہ سب اسمبلی انتخابات کے لیے ہو رہا ہے۔
بی جے پی کی رکن پارلیمان نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے جو رقم دی گئی ہے اس کا استعمال بم بنانے اور ہتھیار خریدنے کے لیے کیا جاسکتا ہے۔
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع کے کلبز میں دھماکے کی خبریں اکثر و بیشتر سننے کو ملتی ہیں، یہ سب ان ہی پیسوں سے ہو رہا ہے جو وزیراعلیٰ نے دیا ہے، اس کی تازہ مثال بیلیا گھاٹا بم دھماکہ ہے۔