مغربی بنگال بی جے پی کے صدر کا کہنا ہے کہ 'حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو صرف اقتدار کے علاوہ کسی دوسری چیز سے کوئی مطلب ہی نہیں ہے۔
دلیپ گھوش نے کہا کہ 'میں نہیں بھارت کی جانچ ایجنسیاں یہ بات کہتی ہے کہ مغربی بنگال ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ ہے۔'
بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہا کہ 'پیشہ آور مجرم اور بنگلہ دیشی انتہا پسند تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے لوگ مغربی بنگال میں خفیہ پناہ لیتے ہیں۔
دلیپ گھوش نے مزید کہا کہ 'نیوٹاؤن انکاؤنٹر معاملے کا پیش آنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ کھاگھڑا گڑھ بلاسٹ، بھارت بنگلہ دیش سرحد پر منشیات اور جانوروں کے اسمگلنگ عام ہے۔'