کولکاتا:مغربی بنگال میں چند مہینوں کے بعد ہونے والے پنچایت انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زور پکڑنے لگی ہے. سیاسی سرگرمیاں بھی کافی تیز ہو گئی ہے. حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں پنچایت انتخابات میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے پرعزم ہیں. اسی درمیان رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے محمد سلیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کے سی پی آئی ایم اور کانگریس کے درمیان اتحاد کہاں ہے. ناکام پارٹیوں کے اتحاد کو ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا ہے۔ MP Dilip Ghosh Criticizes Muhammad Saleem
بی جے پی کے قومی نائب صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے کہا کہ بنگال کے لوگ محمد سلیم کی باتیں کیوں سنیں گے. ان کی پارٹی خود تمام انتخابی میدان میں صفر پر آل آؤٹ ہو جاتی ہے. جب پارٹی ہی نہیں بچی ہے تو پھر اس کی بات کیوں سنی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک سی پی آئی ایم اور کانگریس کے درمیان سیاسی اتحاد کی بات ہے تو اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے. ناکام پارٹیوں کے اتحاد کو ڈھونڈنے سے نہیں ملتا ہے. گزشتہ تمام کو ایک بھی کامیابی نہیں ملی ہے. لوگ ان کی اہمیت کرکے اپنا قیمتی ووٹ کیوں برباد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
MP Dilip Ghosh Criticizes Muhammad Saleem: رکن پارلیمان دلیپ گھوش کی محمد سلیم پر تنقید
رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے محمد سلیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کے سی پی آئی ایم اور کانگریس کے درمیان اتحاد کہاں ہے. ناکام پارٹیوں کے اتحاد کو ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا ہے۔ MP Dilip Ghosh Criticizes Muhammad Saleem
رکن پارلیمان دلیپ گھوش کی محمد سلیم پر تنقید
بی جے پی کے قومی نائب صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش کے مطابق بنگال میں تشدد کی سیاست کے لئے کانگریس اور سی پی آئی ایم دونوں ذمہ دار ہیں. ترنمول کانگریس اس روایت کو آگے لے کر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ترنمول کانگریس کے انگنت وزراء اور رہنما بدعنوانی کے معاملے پھنسیں گے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی جب اپنے وزراء اور رہنماؤں کو قابو میں رکھ نہیں پاتی ہیں تو ریاست کیا چلائیں گی۔