اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Adhir Ranjan Chowdhury ممتابنرجی نے مغربی بنگال میں بی جے پی کو مضبوط بنایا - کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری

پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے مرشدآباد میں ایک جلسے کو خطاب کو کرتے ہوئے کہاکہ مغڑبی بنگال میں بی جے پی کو مضبوط بنانے میں ممتابنرجی کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔پہلے آپ اس بات کو تسلیم کیئجے اس کے بعد اتحاد کی بات کیجئے

ممتابنرجی نے مغربی بنگال میں بی جےپی کو مضبوط بنایا
ممتابنرجی نے مغربی بنگال میں بی جےپی کو مضبوط بنایا

By

Published : May 20, 2023, 4:36 PM IST

ممتابنرجی نے مغربی بنگال میں بی جےپی کو مضبوط بنایا

مرشدآباد: مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی اور بی جے پی پر جم کر بھڑاس نکالی۔ رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ مغربی بنگال میں بی جے پی کو مضبوط بنانے والی ممتابنرجی ہیں۔ممتابنرجی کے علاوہ مغربی بنگال کے کسی بھی سیاسی رہنما میں بی جے پی کو لے کر کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

ادھیررنجن چودھری نے کہاکہ گزشتہ چند برسوں کے دوران بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے رہنماوں نے ہی دل بدل کے کھیل میں حصہ لیا۔بنگال میں دوسری پارٹیوں کو کانگریس سمیت دیگر پارٹیوں کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ابھیشیک بنرجی کی سی بی آئی دفتر میں حاضری پر کہاکہ یہ سب ڈرامہ ہے۔ابھیشیک بنرجی نظام پیلس میں جائیں گے اور چند گھنٹہ گزارنے کے بعد گھر واپس چل آئیں گے۔یہ سب سیاست کا فیکس کھہل ہے۔اس پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں کانگریس کی حکومت بنی ہے۔کانگریس کی حکومت اپنی پہلی کابینہ میٹنگ سے پہلے پانچ وعدے پورے کرنے کی کوشش کرے گی۔گی تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک ساتھ لے کر مضبوط اور عوام دوست حکومت کو کامیابی کے ساتھ چلانے کی مثال قائم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:The Kerala Story Controversy ادھیر رنجن چودھری کی ممتابنرجی کی حکومت پر تنقید

پردیش کانگریس کے صدر کے مطابق ملک میں کانگریس کی ایک ایسی لہر اٹھے گی جس میں نفرت،مذہب کی سیاست کرنے والی سیاسی جماعت کا خاتمہ ہو جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ ان پارٹیوں کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گاجو بدعنوانی میں ملوث ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details