اردو

urdu

ETV Bharat / state

Adhir Ranjan Slams Mamata Govt: ممتا کی کابینہ میں کئی رہنما بدعنوان، ادھیر رنجن

مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ممتابنرجی کی کابینہ میں پارتھو چٹرجی سمیت کئی رہنما بدعنوان ہیں جن کا مقصد ہی روپیہ کمانا ہے۔ Adhir Ranjan Slams Mamata Govt

By

Published : Jul 24, 2022, 5:22 PM IST

ممتابنرجی کی کابینہ میں پارتھو چٹرجی سمیت کئی بدعنوان رہنما ہیں، ادھیر رنجن
ممتابنرجی کی کابینہ میں پارتھو چٹرجی سمیت کئی بدعنوان رہنما ہیں، ادھیر رنجن

کولکاتا:مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ انہیں پہلے ہی پتہ تھا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا ماں ماٹی مانس کی حکومت کا دعویٰ کھوکھلا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ پارتھو چٹرجی کی گرفتاری کے ترنمول کانگریس میں سناٹا چھا گیا ہے۔ Adhir Ranjan Slams Mamata Govt

ایسا ایک بھی رہنما نہیں ہے جو سابق بدعنوان وزیر تعلیم کے حق میں کوئی کچھ کہنے کی ہمت رکھتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے بیشتر اعلیٰ رہنماؤں کو محکمہ تعلیم میں بدعنوانی کا علم تھا۔ اسی وجہ سے تمام لوگوں نے خاموشی اختیار کر لی۔ انہیں پتہ ہے کہ اس معاملے میں جو بھی بیان بازی کرے گا وہ جیل جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ 21 جولائی کو ترنمول کانگریس کے جلسے میں جن لوگوں نے بدعنوانی سے متعلق بڑی بڑی باتیں کیں، وہ اب کہاں ہیں۔ صرف پارتھو چٹرجی کی گرفتاری معاملے کا حل نہیں ہے بلکہ جن جن لوگوں کے درمیان بندر بانٹ ہوتا تھا ان کا بھی نام سامنے آنا چاہیے۔ مغربی بنگال ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کے مطابق ایسا بھی ممکن ہے کہ دوسروں کو بچانے کے لیے سارا ملبہ پارتھو چٹرجی پر ہی ڈال دیا جائے؟ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ ماں ماٹی مانش کہاں ہے۔ کیا اس نام کو بنگال کے غریب اور بے روزگار لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے ہی استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Partha Chatterjee Friend Arpita Mukherjee: مغربی بنگال کے وزیر پارتھو چٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کون ہیں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details