اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Adhir Ranjan Choudhary ادھیر رنجن چودھری کا مرکز پر برج بھوشن سنگھ کو دفاع کرنے کا الزام - مغربی بنگال کے ضلع مرشدآبد کے بہرامپور

مرشدآبد کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے برج بھوشن سنگھ کو بچانے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلوانوں کے احتجاج کو کیوں نظرانداز کیا جارہا ہے۔

دھیر رنجن چودھری کا مرکز پر برج بھوشن سنگھ کو دفاع کرنے کا الزام
دھیر رنجن چودھری کا مرکز پر برج بھوشن سنگھ کو دفاع کرنے کا الزام

By

Published : Apr 29, 2023, 4:09 PM IST

دھیر رنجن چودھری کا مرکز پر برج بھوشن سنگھ کو دفاع کرنے کا الزام

مرشدآباد: مغربی بنگال کے ضلع مرشدآبد کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سنگھ کو بچانے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے پہلوانوں کے احتجاج کو کیوں نظرانداز کیا گیا۔ پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ مرد و خواتین پہلوان ہمارے ملک کی شان ہیں۔ انہوں نے اپنے ملک کے لئے طلائی تمغے جیتے ہیں۔ پوری دنیا میں ہمارے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ان کے مطالبے کو کیسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطالبے اور ان کی شکایت میں کوئی تو بات ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ پہلوان جب ملک کے لئے طلائی تمغے جیت کر آتے ہیں تو سب سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی بیان دیتے ہیں لیکن کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سنگھ پر سنگین الزمات لگے ہیں تو وہ خاموش ہیں۔ کیونکہ برج بھوشن سنگھ حکمراں جماعت کے رکن ہیں۔ اسی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی تھی۔ کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ جیسے ہی سپریم کورٹ کا اس معاملے میں حکم آیا حکومت سرگرم ہوگئی۔اس سے پہلے حکومت خاموش تھی۔انہوں نے حکومت پر برج بھوشن سنگھ کو بچانے کا بھی الزام لگایا۔

یہ بھی پڑھیں:FIRs against WFI Chief Brij Bhushan برج بھوشن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج

قابل ذکر ہے کہ جنسی ہراسانی کے الزام میں برج بھوشن کے خلاف پہلوان نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کر رہے ہیں۔ پولیس نے جمعہ کو اس سلسلے میں مقدمہ بھی درج کیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جنتر منتر پہنچ کر پہلوانوں کے دھرنے کی حمایت کی اور برج بھوشن سنگھ پر طاقت کے تحفظ کا الزام لگایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details