کولکاتا: مغربی بنگال میں مختلف بدعنوانیوں کے معاملے کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانچ کا دائرہ ہو وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں سی بی آئی کے سمن پر ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کی بیوی روجیرا بنرجی کو سی جی او کمپلیکس میں حاضر ہونا پڑا۔
ذرائع کے مطابق راجیرا بنرجی کالے شیشوں سے گھری گاڑی میں سی جی او پہنچی جہاں چند گھنٹوں تک ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اس سے قبل ابھیشیک کی بیوی نے ای ڈی آفس جانے سے پہلے وکیل سے مشورہ کیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر پنکج کمار کی قیادت میں 5 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور دو اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے رینک کے کل تین اہلکار جمعرات کو دہلی سے کولکاتہ پہنچے۔ ذرائع کے مطابق کوئلہ اسمگلنگ کیس میں راجیرا سے پوچھ گچھ کے لیے سوالنامے پہلے ہی تیار کر لیے گئے ہیں۔