کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور ڈائمنڈ ہاربر سے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی پوجا کی مصروفیت کے درمیان بھی عوامی رابطہ مہم چلارہے ہیں۔ رکن پارلیمان نے کہا کہ مودی حکومت بنگال حکومت کو نقصان پہنچانے اور ترنمو ل کانگریس کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے مگر انہیں کامیابی نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پنچایت انتخابات کو روکنے کے لیے عدالت گئی تھی۔ اپوزیشن نے پنچایت انتخابات میں 1.5 لاکھ کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اس کے باوجود ترنمول کانگریس نے 80 فیصد سیٹیں جیتی تھیں۔ تمام تر کوششوں کے باوجود مودی سرکار مجھے نہیں جھکا سکی۔
Abhishek Banerjee بی جے پی حکومت میری ہمت نہیں توڑ سکتی ہے: ابھیشیک بنرجی - پوجا کی اس مصروفیت کے درمیان بھی عوامی رابطہ
ابھیشیک بنرجی پوجا کی مصروفیت کے درمیان بھی عوامی رابطہ مہم چلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'مرکز بنگال حکومت کو نقصان پہنچانے اور ترنمو ل کانگریس کو بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے مگر انہیں کامیابی نہیں مل رہی ہے۔'
Published : Oct 20, 2023, 10:19 AM IST
یہ بھی پڑھیں:Suvendu Adhikari شبھندو ادھیکاری کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت والی درخواست کو عدالت نے خارج کردیا
ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ ای ڈی، سی بی آئی کے ذریعہ مجھے توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر وہ کچھ نہیں کر سکے۔ میں نے ہتھیار نہیں ڈالے۔ آئندہ بھی ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔ اگر میں ہار گیا تو بنگال ہار جائے گا۔ بنگالی کبھی جھکتے نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جتنا زیادہ ای ڈی اور سی بی آئی سرگرم ہوں گی، ترنمو ل کانگریس اتنی ہی مضبوط ہوگی۔ میں آج یہاں بول رہا ہوں۔ جیوتی باسو یہاں سے ممبر اسمبلی تھے۔ وہ 24 برسوں تک وزیر اعلیٰ رہے، آپ کیا کام کیا؟ میں عوام کا آشیرواد چاہتا ہوں تاکہ آپ کے لئے دہلی میں لڑائی لڑ سکوں۔