اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Abhishek Banerjee ابھیشیک بنرجی نے گورنر کا خط موصول ہونے کے بعد گورنر کا شکریہ ادا کیا

ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے گورنر کا خط ملنے کے بعد شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ بنگال کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم ہیں ۔کل شام چار بجے گورنر سے راج بھون میں بنرجی نے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد انہوں نے راج بھون کے باہر جاری مظاہرہ کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

ابھیشیک بنرجی نے گورنر کا خط موصول ہونے کے بعد گورنر کا شکریہ ادا کیا
ابھیشیک بنرجی نے گورنر کا خط موصول ہونے کے بعد گورنر کا شکریہ ادا کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 7:39 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے گورنر نے ابھیشیک بنرجی کے نام آج خط لکھ کر کہا ہے کہ ان کے میمورنڈم اور شکایات کو انہوں نے مرکزی حکومت تک پہنچادیا ہے۔ابھیشیک بنرجی نے گورنر کا خط موصول ہونے کے بعد منگل کو ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر بوس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بنگال کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے آپ کی کوششوں کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

گورنر نے پیر کو راج بھون میں ترنمول کانگریس کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کی شکایات اور مطالبات سے مرکزی حکومت کو آگاہ کردیا جائے گا۔گورنر نے آج منگل کی صبح تقریباً 11 بجے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان ایک گھنٹے تک میٹنگ ہوئی ۔تاہم بوس نے یہ نہیں بتایا کہ وہاں کیا بات چیت ہوئی ہے۔ اس کے بعد منگل کو ایکس پرابھیشیک بنرجی نے لکھاکہ بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کو میرا شکریہ ہے بنگال کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے انہوں نے کوشش کی ہے ۔ میں مغربی بنگال کے 21 لاکھ لوگوں کے معاملے میں ان کی فوری مداخلت کے لیے بھی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ترنمول کانگریس نے 2اور 3اکتوبر کو دہلی میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا ۔3اکتوبر کو جنترمنتر پر احتجاج کرنے کے بعد ابھیشیک بنرجی کی قیادت میں ایک وفد کرشی بھون میں واقع مرکزی وزارت دیہی ترقی کے دفتر میں مرکزی وزیر مملکت نرنجن جیوتی سے ملاقات کیلئےپہنچا ۔ترنمول کانگریس کے ساتھ منریگا اسکیم کے تحت کام کرچکے افراد بھی تھے۔تاہم ترنمو ل کانگریس نے دعویٰ کیا کہ وفد کی آمد کے بعد مرکزی وزیر پچھلے دروازے سے واپس چلی گئیں ۔اس کے بعد ترنمول کانگریس وزارت کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بیٹھ گیا۔بعد دہلی پولس نے انہیں وہاں سے جبراً ہٹادیا ۔اس کے بعد 5اکتوبر کو ترنمول کانگریس نے گورنر ہائوس کے باہر دھرن ے کا اعلان کردیا اور کہا کہ جب تک گورنر ملاقات نہیں کرتے ہیں اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔کل شام کلکتہ آنے کے بعد گورنر نے ابھیشیک بنرجی اور ترنمول کانگریس کے وفد سے ملاقات کی ۔گورنر نے ان سے مسئلہ جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Governor CB Anand Bose پانچ دنوں کے احتجاج کے بعد گورنر نے ابھیشیک بنرجی سے ملاقات کی

ابھیشیک نے گورنر کی یقین دہانی اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے مشورہ پر دھرنا ختم کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرکز 31 اکتوبر تک کوئی کارروائی نہیں کرتی ہے تو ترنمول سڑک پر واپس آجائے گی۔ لیکن اس بار ممتا کی قیادت میں احتجاج کیا جائے گا۔ اس کے بعد گورنر نے ابھیشیک کو خط کے ذریعے اس معاملے کو مرکز کی توجہ دلانے کی اطلاع دی۔ انہوں نے منگل کو مرکزی وزیر داخلہ سے بھی ملاقات کی۔ اس کے بعد ابھیشیک نے ایکس کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details