مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے ہلدیہ میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے جزب اختلاف کے رہنما شہبندو ادھیکاری اور بی جے پی پر تنقید کی۔ جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ بی جے پی چند مہینوں کا مہمان ہے۔ ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت ہے نہیں ہے۔ ایک دن آئے گا جب بی جے پی خودبخود ختم ہو جائے گی۔Abhishek Banerjee On BJP
رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کا کہنا ہے کہ وہ سیاست کرتے ہیں، سیاسی اصولوں پر یقین رکھتے ہیں، اسی وجہ سے مغربی بنگال کے لوگ ممتابنرجی کی جماعت کو مسلسل کامیابی سے ہمکنار کرانے میں اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ستمبر میں بابل سپریو بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہوئے۔ اس کے بعد گزشتہ روز بیرکپور سے رکن پارلیمان ارجن سنگھ بی جے پی سے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے۔ ان پر ہم نے کوئی دباؤ نہیں ڈالا تھا۔'