بردوان: مغربی بنگال کے ضلع بردوان کے صنعتی خطہ جموڑیہ میں ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشیک بنرجی عوامی میٹنگ کی۔ علاقے کے مسائل پر مقامی باشندوں سے بات چیت کی۔ اسی درمیان نیو کنڈا فٹ بال گراؤنڈ میں لٹی چوکھا کھانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ وہ یہاں جلسہ جلوس کو خطاب کرنے نہیں بلکہ لٹی چوکھا کھانے آئے ہیں۔ مقامی باشندوں کے درمیان بیٹھ کر اس کا لطف اٹھانے آیا ہوں۔
واضح رہے کہ ہری رام سنگھ جموریہ کے ایم ایل اے ہیں۔ میٹنگ کے اختتام پر ابھیشیک کو بہاری بابو یعنی شتروگھن سنہا اور دیگر کے ساتھ لٹی چوکھا کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس موقعے پر ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ مقامی باشندوں سے بات چیت کرنے کے بعد پتہ چلا کہ یہاں فائر بریگیڈ اسٹیشن کی ضرورت ہے ۔ہم فائر بریگیڈ وزیر سے بات چیت کرکے اس مسئلے کا حل جلد نکالیں گے۔