اگرتلہ: تریپورہ میں پولیس نے واقعہ کی جانچ شروع کی ہے لیکن ابھی تک قتل اور خود کشی کے وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ خاتون گزشتہ کچھ مہینوں سے سنگین معاشی تناوَ میں تھی، جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا ۔
خاتون کے شوہر نے اسے چھوڑ دیا تھا اور وہ دو جون کو بھی روٹی کا انتظام نہیں کر پا رہی تھی ۔پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت ہر دئی اے ڈی سی گاؤں کی صدور چنپامورابستی کی رہنے والی 28سالہ پھول رانی جما تیا کے طور پرکی گئی ہے جس نے اپنے ڈیڑھ سال کے بیٹے آیوش جماتیا کے منھ میں فارمک ایسڈ ڈالا، جس کا استعمال ربڑ کو ذخیرہ کرنے کے لئے کیا جاتا ہے ۔
اس کے بعداس نے بھی فارمک ایسڈ کھا لیا ۔ ماں بیٹے دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔پولیس نے بتایا کہ موقع پر فارمک ایسڈ کے نمونے پائے گئے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ نے بھی یہی اشارہ کیا ہے کہ موت ایسڈ کی وجہ سے موت ہوئی تھی۔