اردو

urdu

ETV Bharat / state

Recruitment Scam سوجے کرشنا بھدرا کی پریشانی میں مزید اضافہ - پریشانیوں میں مزید اضافہ

اساتذہ تقرری گھوٹالہ الزام میں گرفتار سوجو بھدار کے خلاف ان کی بھانجی نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کو مامو نے خود قتل کیا تھا۔ بھانجی کاویری بھٹاچاریہ کے مطابق 26 اگست 2017 کو شپرا بھٹاچاریہ کی کالی گھاٹ میں پراسرار موت ہوئی تھی۔ اس موت کے بعد سوجے کرشنا بھدرا نے اپنی بھانجی اور داماد کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

گرفتار سوجے کرشنا بھدرا کی پریشانی میں اضافہ
گرفتار سوجے کرشنا بھدرا کی پریشانی میں اضافہ

By

Published : Jun 2, 2023, 7:46 PM IST

کولکاتا:مغربی ببگال میں اساتذہ تقرری گھوٹالہ الزام میں گرفتار سوجوئے بھدرا کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہونے لگا ہے۔ بھانجی نے یہ شکایت بھی کی کہ انہیں پرانے گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کی جائیداد ضبط کر لی گئی ہے۔ موت کے سرٹیفکیٹ میں بھی سوجوئے کرشنا بھدرا اپنے گھر کا پتہ لکھادیا تھا ۔انہو ں نے کہا کہ ان کی ماں کا سرٹیفیکٹ کاکو کے گھر کے پتہ کیسے درج کیا جاسکتا ہے۔کاویری بھٹاچاریہ نے مزید شکایت کی کہ پولس ہماری بات نہیں سن رہی ہے۔ سوجوئے کرشن بھدرا بہت بااثر ہیں۔ اس لیے پولیس ہماری بات نہیں سن رہی۔

کالی گھاٹ کے کاکونام سے مشہور سوجوئے کرشنا بھدرا کو 11 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد منگل کی رات گرفتار کیا گیا۔ سوجوئے کرشنا بھدرا کو تفتیش میں عدم تعاون، بیان میں عدم مطابقت، معلومات چھپانے کی کوشش، تفتیشی افسران کو گمراہ کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق کالی گھاٹ کے کاکو پوچھ گچھ کے دوران کافی موقع دیا گیا ہے۔

20 مئی کو ای ڈی نے ان تین کمپنیوں کے دستاویزات کے بارے میں پوچھ گچھ کی تھی جو ان کے گھر اور دفتر کی تلاشی کے وران برآمد ہوئے۔ ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ کمپنیوں کے کھاتوں میں کافی کالا دھن کو سفید کیا گیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 1500 صفحات پر مشتمل دستاویزات اور ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ وہاں سے کئی اہم دستاویزات اور معلومات برآمد ہوئے ہیں۔ جب اس بارے میں بھی سوال کیا گیا تو کالی گھاٹ کے کاکو نے کوئی جواب دیے بغیر خاموشی اختیار کرلی۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ سوجوئے کرشنا بھدرا نے ایک پروموشن یا ریئل اسٹیٹ فرم میں بھرتی گھوٹالے میں بڑی رقم کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Enforcement Directorate ای ڈی کی حراست میں سوجے کرشن بھدرا ٹوٹنے لگے

ای ڈی ذرائع کے مطابق کالی گھاٹ کے کاکو نے 2 دوستوں کے ذریعے ریئل اسٹیٹ کمپنیوں کو فروغ دینے یا کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی۔ ترنمول لیڈر شانتنو بنرجی کے ایک پروجیکٹ میں چندن نگر میں 1200 مربع فٹ کمرشل جگہ خریدنےکےلئے بڑی رقم دی گئی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details