مغربی بنگال حکومت کے محکمہ صحت کے مطابق بنگال اب تک گذشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 839 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ صرف شمالی 24 پرگنہ میں سیک دن میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ کولکاتا ضلع اس سلسلے میں دوسرے مقام پر ہے۔ جمعرات کے روز 70 ہزار 473 افراد کے نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 9.53 فیصد افراد مثبت پائے گئے ہیں۔
مغربی بنگال میں کورونا سے 24 گھنٹے میں سو سے زائد اموات - شمالی 24 پرگنہ
مغربی بنگال میں کورونا کے کیسز میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک دن میں 21 ہزار سے زائد معاملے سامنے آئے ہیں۔جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سو سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ صرف شمالی 24 پرگنہ میں چار ہزار سے زائد معاملے سامنے آ ئے ہیں۔ جبکہ کولکاتا ضلع دوسرے مقام پر ہے۔
ریاست میں کووڈ 19 کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں بنگال میں کورونا وائرس کے سبب مرنے والوں کی تعداد 129 ہو چکی ہے۔ کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ میں بالترتیب 39 اور 25 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ جبکہ ہوڑہ ضلع میں مرنے والوں کی تعداد 9 ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 19 ہزار 181 ہے۔ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی شرح 86.68 فیصد ہے۔ فی الوقت بنگال میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 213 ہے۔