اردو

urdu

ETV Bharat / state

تین منزلہ مکان زمیں بوس - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے بہو بازار میں آج دوپہر میں آٹھ نمبر شیکڑا پاڑا لین میں تین منزلہ مکان منہدم ہوگیا۔

تین منزلہ  مکان زمیں بوس

By

Published : Sep 9, 2019, 8:29 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 1:07 AM IST

کولکاتا میٹرو کے ایسٹ ویسٹ میٹرو پروجیکٹ کے سبب بہو بازار کے علاقے میں کئی مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں تھی جبکہ کئی مکانوں کو شدید نقصان پہنچا تھا اور کئی مکانات منہدم ہو گئے تھے

آج دس بجے کے قریب بہو بازار کے 8 نمبر شنکر پاڑا لین میں ایک تین منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی۔ حادثہ کی خبر سنتے ہی مکان مالکان رنجیدہ ہو گئے۔

تین منزلہ مکان زمیں بوس

موقع واردات پر کولکاتا پولس کو متعین کیا گیا ہے۔ دمکل کی گاڑی اور کارپوریشن کا عملہ بھی وہاں موجود ہے.

بتایا جا رہا ہے کہ اس سے قبل علاقے کو پوری طرح خالی کرا لیا گیا تھا۔

لیکن مکینوں کی ضرورت کی چیزیں ابھی بھی مکان میں ہی موجود ہیں جس کی وجہ سے ان کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مکینوں نے بتایا کہ جو عمارت منہدم ہوئی ہے وہ 150 سال پرانی ہے لیکن اس کی مرمت ہوتی رہتی تھی۔ مکان منہدم ہونے کی وجہ سے ضرورت کے سامان دستاویزات نکالنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹی کا امتحان ہونے والا ہے اس وجہ سے پریشانیاں اور زیادہ بڑہ گئی ہے۔

وہیں دوسری جانب متاثر مکانات، جن میں دراڑیں پڑ گئیں ہیں ان کو کولکاتا کارپوریشن کی جانب سے منہدم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے.

Last Updated : Sep 30, 2019, 1:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details