کولکاتا:ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ برطانوی دور حکومت میں بھی اتنے ظلم ستم نہیں ہو تےتھے جتنا آج بی جے پی کر رہی ہے۔ بی جے پی کی حکومت سرکاری جانچ ایجنسیوں کو اس طرح غلط استعمال نہیں کر سکتی ہے- مغربی بنگال کے ہکلی ضلع کے ہند موٹرس میں ٹیٹا گڑھ واگن فیکٹری کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ گذشتہ کل اور آج میں بہت فرق ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بی جے پی جتنی بربریت کر رہی ہے اس کے بارے کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا ہے۔سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کے دور میں بھی اتنا ظلم وستم نہیں ہوتا تھا جتنا آج ہو رہا ہے۔کیوں اور کس لئے کیا جا رہا ہے۔اقتدار کے لئے ؟
انہوں نے مزیدکہا کہ مغربی بنگال حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر سازش کی جا رہی ہے۔بنگال کی حکومت کو گرانے کے لئے سازش کی جا رہی ہے۔سرکار ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کی طرح مغربی بنگال حکومت بھی گرانے کی کوشش تیز کر دی گئی ہے۔