اردو

urdu

ETV Bharat / state

حوالہ کیس میں ایک گرفتار - اسپیشل تاسک فورسز

کولکاتا پولیس کی اسپیشل تاسک فورسز نے مرکزی کولکاتا سے حوالہ کاروبار کا پردہ فاش کر تے ہوئے اس کیس سے منسلک ایک شخص کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے ضبط کیے ہیں۔

حوالہ کیس میں ایک گرفتار

By

Published : Jul 17, 2019, 6:35 PM IST


مرکزی حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ نوٹ بندی کے بعد حوالہ کاروبار تقریبا بند ہوچکا تھا لیکن این آ ئی اے رپورٹ کے مطابق نوٹ بندی کے بعد حوالہ کاروبار کے لیے پڑوسی ممالک سے نوٹیں آ رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نوٹوں کے گھپ کا ایک بڑا حصہ کولکاتا میں آ یا ہے ۔ ان ہی نوٹوں سے حوالہ کا کاروبار چل رہا ہے۔

کولکاتا پولیس کی ایس ٹی ایف اور ہیر اسٹریٹ تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مرکزی کولکاتا کے بڑا بازار علاقے میں خصوصی چھا پہ ماری مہم کے دوران لاکھوں روپے کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

حوالہ کیس میں ایک گرفتار

ایس ٹی ایف کے مطابق چھا پہ ماری مہم کے دوران جوڑا بگان کے رہنے والے سجن سومک نام کے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ان کے پاس تقریباً 31 لاکھ روپے بر آمد کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار شخص سے پوچھ گچھ کے ذریعہ یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ رقم کہاں سے اور کس لیے آ ئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details