کولکاتا:موہن بگان سپر جائنٹ نے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) میں دوسرے ہاف میں کئے گئے دو گول کی بدولت حیدرآباد ایف سی کو 2-0 سے شکست دے دی۔ مرینرز کو اس ہفتے کے شروع میں گھریلو میدان پر اڈیشہ ایف سی کے خلاف 5-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اڈیشہ کے ہاتھوں شکست کے بعد موہن بگان کی کارکردگی کو لے کر سوال اٹھنے لگے تھے۔
آج کے کھیل میں ہیمل نے 85ویں منٹ میں اسکورنگ کا آغاز کیا اور رائے نے 96ویں منٹ میں گول کرکے مرینرز کی جیت پکی کردی، اس ٹورنامنٹ میں موہن بگان سپر جائنٹ کی یہ پانچویں جیت ہے۔ حیدرآباد ایف سی کا اگلا مقابلہ نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی سے 10 دسمبر کو گوہاٹی میں ہوگا، جبکہ موہن بگان سپر جائنٹس کا مقابلہ 6 دسمبر کو سالٹ لیک اسٹیڈیم میں اڈیشہ ایف سی سے ہوگا۔