اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mohammedan Sporting محمڈن اسپورٹنگ پہلی پوزیشن کے ساتھ کوارٹر فائنل میں

محمڈن اسپورٹنگ اور بنگلورو ایف سی کے درمیان کھیلا گیا گروپ کا آخری میچ 1-1 گول سے ڈرا ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔ میزبان ٹیم گروپ چیمپیئن کی حثیت سے ناک آؤٹ راؤنڈ میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔Mohmmadan Sporting

Mohmmadan Sporting
Mohmmadan Sporting

By

Published : Sep 3, 2022, 12:33 PM IST

شمالی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم، کیشوربھارتی اسٹیڈیم میں ڈورنڈکپ فٹبال ٹورنامنٹ کے میچوں کا سلسلہ جاری ہے۔ٹورنامنٹ کا پہلا راونڈ اختتام پذیر ہونے کو ہے۔ Mohmmadan Sporting Qualify For Durand Cup Quarterfinal

سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ڈورنڈ کپ (ڈورنڈکپ فٹبال ٹورنامنٹ)کے گروپ اے کے آخری میچ میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم اور خطاب کے دعویدار بنگلورو ایف سی(Bengaluru fc) کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

دونوں ٹیموں نے حسب توقع جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا۔ شروعات سے دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت بنانے کے لئے تابڑ توڑ حملے کئے گئے۔ سنسنی خیز مقابلے کا سلسلہ جاری رہا۔ کھیل کے37 ویں منٹ پر پریتم سنگھ نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر سے برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔پہلے ہاف کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ کی ایک صفر کی سبقت برقرار رہی۔

دوسرے ہاف میں ایک طرف محمڈن اسپورٹنگ اپنی سبقت میں اضافہ کرنے کے ارادے سے حریف پر دباؤ بنائے رکھنے کی بھر پور کوشش کی دوسری طرف بنگلورو ایف سی ایک صفر کے خسارے کو ختم کرنے کی ہرممکن کوشش کی۔

کھیل کے فاضل وقت کے مرحلے میں داخل ہونے سے پہلے کینسے نے گول کرکے نا صرف اپنی ٹیم کا میچ ڈرا کرایا بلکہ ایک قیمتی پوائنٹ دلانے میں اہم رول ادا۔

یہ بھی پڑھیں:Mohammedan Sporting vs Bengaluru FC محمڈن اسپورٹنگ اور بنگلورو ایف سی کے درمیان گروپ چمپئن کی جنگ

ڈورنڈ کپ کے گروپ اے میں محمڈن اسپورٹنگ اپنے چار میچوں میں سے تین جیت اور ایک ڈرا کی بدولت 10پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہی ۔سنیل چھیتری کی قیادت والی بنگلوروایف سی کی ٹیم دوسری پوزیشن پر رہتے ہوئے ٹورنامنٹ کے ناک آوٹ راونڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details