کولکاتا:آر ایس ایس کا دعویٰ ہے کہ یہ پروگرام خالصتاً تنظیمی اور معمول کے اعتبار سے میٹنگ ہے۔ ہر سال اس موقع پر تنظیمی میٹنگ ہوتی ہے۔تاہم سیاسی حلقوں کے مطابق سنگھ کے دو لیڈروں کی بنگال میں بیک وقت آمد ریاست میں ہندو ازم کے ماحول کو سازگارکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔سنگھ کی اعلیٰ قیادت لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے گی۔
بھاگوت اور ہوسبولے صرف بنگال ہی نہیں دوسری ریاستوں کا دورہ کررہے ہیں ۔آر ایس ایس ذرائع کے مطابق بھاگوت اس وقت آسام کے دورے پر ہیں۔ ہفتہ کی دوپہر تک کلکتہ پہنچ جائیں گے۔ اتوار کی رات شہر سے روانہ ہوجائیں گے۔ ان میں بھاگوت کے پاس سنگھ کےریلیشن ڈپارٹمنٹ کا پروگرام ہے۔ ماضی میںتعلقات بحال کرنے کیلئے موہن بھاگوت موسیقاروں اجے چکرورتی، راشد خان، سرود بجانے والے تیجیندر نارائن مجمدار کے گھر بھی جا چکے ہیں۔ تاہم بھاگوت اس دورے کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کئی لوگوں سے ملاقات کریں گے۔
بھاگوت ہفتہ اور اتوار کو پروگرام کے دوران سابق سی بی آئی سربراہ اپین بسواس کے گھر بھی جا سکتے ہیں۔ حال ہی میں ٹیچر بھرتی میں بدعنوانی میں ترنمول کانگریس سے تعلقات ہونے کی وجہ سے اوپین سرخیوں میں آئے تھے۔ اس کے علاوہ بھاگوت ریاستی بی جے پی کے ساتھ تعلقات رکھنے والے دو لوگوں کے گھروں کا دورہ کریں گے۔ سابق فٹ بال کھلاڑی کلیان چوبے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کلکتہ کی مانیک تلہ سیٹ سے امیدوار تھے۔ ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے سابق گول کیپر الیکشن ہارنے کے بعد اب ہندوستانی فٹبال فیڈریشن کے صدر ہیں۔ بھاگوت کو ان کے گھر بھی جائیں گے ۔