اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلے ہی میچ میں موہن بگان کوشکست فاش - 0۔3 گول

کلکتہ فٹبال لیگ پریمئیرڈویژن اے کے پہلے میچ میں پیرلیس ایس سی نے موہن بگان کو 0۔3 گول سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا

پہلے ہی میچ میں موہن بگان کوشکست فاش

By

Published : Aug 5, 2019, 7:57 PM IST

کلکتہ فٹبال لیگ پریمئیر ڈویژن اے کے پہلے میچ میں اسٹار کھلاڑیوں پرمشتمل موہن بگان کی ٹیم کو پیرلیس ایس سی کے خلاف 0۔3 گول سے کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

موہن بنگان گراؤنڈ کیں کھیلے گیے کلکتہ فٹبال لیگ پریمئیر ڈویژن اے کے ایک اہم میچ میں اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل میزبان ٹیم موہن بگان اور گزشتہ سال کی رنراپ ٹیم پیرلیس ایس سی آ منے سامنے ہوئی۔

میزبان موہن بگان کی جارحانہ انداز میں شروعات کے باوجود مہمان ٹیم پیرلیس ایس سی نے شاندار کھیل کامظاہرہ کر تے ہوئے میچ میں واپس آ نے میں کامیاب رہی۔

کھیل کے21 ویں منٹ پر غیرملکی فٹبالر کروہما نے پنکج ملا کے کراس پر گول کرکے پیرلیس ایس سی کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔ پہلے ہاف کےا ختتام تک موہن بگان کی تمام کوششوں کے باوجود اسکور برابر نہ ہو سکاْ

دوسرے ہاف میں موہن بگان کو پیرلیس ایس سی کے خلاف سخت آزمائش سےدوچار ہونا پڑا۔کھیل کے 71 ویں منٹ پر پنکج ملا نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ پنکج ملا کے پاس پر لکشمی کانت نےموہن بنگان کے گول کیپر کو زک دیتے یوئے گیند کو جال میں ڈال کر پیرلیس ایس سی کو 0۔2 کی سبقت دلائی۔

چھ منٹ بعد ہی کھیل کے 77 ویں منٹ پر نایئجریائی فٹبالر کروہما نے گول کرکے پیر لیس ایس سی کو 0۔3 کی سبقت دلا ئی۔

کھیل کے اختتام تک موہن بگان میچ میں واپس آ نے کی جد وجہد کرتی رہی لیکن ناکام رہی۔ پیرلیس ایس سی نے 0۔3 کی سبقت برقراررکھتے ہوئے کلکتہ فٹبال لیگ پریمئیر ڈویژن اے 2019 میں فاتحا نہ آغاز کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details