غیر ملکی فٹبالر اشمار تعمیر مغربی بنگال کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچے جہاں ان کا استقبال کرنے کے لیے محمڈن اسپورٹنگ کلب انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ Mohammedan sporting warm welcome Bosnian footballer
محمڈن اسپورٹنگ کے فٹبال سکریٹری اور ٹیم منیجر دیپندو بسواس نے بوسنیا ہرزیگووینا کے فٹبالر کا شاندار استقبال کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا۔
ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اشمار تعمیر نے کہا کہ 'بھارت کے مشہور ترین فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے۔ اس تاریخی کلب کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ اس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔' Ashmar Tamir on Mohammedan Sporting
انہوں نے مزید کہا کہ 'زیادہ کچھ کہہ نہیں سکتا ہوں کیونکہ بھارتی فٹبال میرے لیے بالکل نیا ہے اور یہاں کے حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔'
دوسری طرف محمڈن اسپورٹنگ کے فٹبال سیکریٹری اور منیجر دپیندو بسواس نے کہا کہ 'اشمار کی شمولیت کے ساتھ آئی لیگ کے لیے چار غیر ملکی فٹبالرز کی تلاش مکمل ہو گئی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'امید کرتے ہیں کہ وہ (اشمار تعمیر ) توقع کے مطابق کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹیم کی جیت میں اہم رول ادا کریں گے۔'محمڈن اسپورٹنگ کے فٹبال سیکرٹری دیپندو بسواس کا کہنا ہے کہ 'ایندیلو رودویوک سے بڑی امید ہے وہ نیکولا کی طرح کھیلتا ہے۔'
واضح رہے کہ کلکتہ فٹبال لیگ 2021 چمپیئن محمڈن اسپورٹنگ آئی لیگ 22-2021 سیزن میں مضبوط اور متوازن ٹیم بنانے کے ارادے سے غیرملکی کھلاڑیوں سے معاہدہ کیا ہے۔Calcutta Football League 2021 Champion