مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں محمڈن اسپورٹنگ اور بھوانی پور ایف سی کے کلکتہ فٹبال لیگ کا ناک آؤٹ راؤنڈ (کوارٹر فائنل ) میچ کھیلا گیا۔ حسب توقع محمڈن اسپورٹنگ اور بھوانی پور ایف سی کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
کھیل کے دوسرے منٹ پر ہی محمڈن اسپورٹنگ کو پنالٹی ملا، لیکن نائیجریائی فٹبالر مارکوس جوزف نے گول کرنے کا آسان موقع ضائع کرکے اپنی ٹیم کو یقینی برتری سے محروم کردیا۔
بھوانی پور ایف سی کی جانب سے چند شاندار تحریکیں دیکھنے کو ملی۔ مگر حریف ٹیم محمڈن کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔
کھیل کے 28ویں منٹ پر شیخ فیض نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک- صفر کی سبقت دلانے میں اہم کردار ادا کیا اس کے بعد کھیل کے 42ویں منٹ پر شیخ فیض نے ایک اور گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ جو پہلے ہاف کے اختتام سے دو صفر کی سبقت دلائی۔
اس میچ میں شیخ فیض کا یہ دوسرا گول تھا، پہلے ہاف کے انجوری ٹائم 45+1 ویں منٹ پر مارکوس جوزف نے گول کرکے میچ کا اسکور 0-3 کردیا۔
ایک منٹ بعد 47+2 جوزف نے گول کرکے محمڈن کی سبقت کو 0-4 کردیا۔ دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ اور بھوانی پور ایف سی کے درمیان مقابلہ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا۔