اردو

urdu

ETV Bharat / state

I-League 2021-22: محمڈن اسپورٹنگ کے کھیلاڑی جیت کے لیے کوشاں

اسٹار فٹبالر شیخ فیصل نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ Mohammedan Sporting کے سر پر آئی لیگ کا خطاب سجانے کے لیے اپنی پوری طاقت جھونک دیں گے۔ انہیں یقین ہے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔

I-League 2021-22
I-League 2021-22

By

Published : May 13, 2022, 6:18 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں 14 مئی کو یعنی ہفتہ کی رات محمڈن اسپورٹنگ اور دفاعی چیمپئن گوکلم کیرالہ ایف سی کے درمیان آئی لیگ 22-2021 سیزن کا خطابی میچ کھیلا جائے گا۔ میزبان محمڈن اسپورٹنگ اور دفاعی چیمپئن گوکلم کیرالہ ایف سی کی ٹیمیں خطابی جنگ میں اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ فیضل نے کہا کہ دس برسوں میں یہ پہلا موقع جب کولکاتا کی کسی ٹیم کے سامنے آئی لیگ جیتنے کا سنہرا موقع ملا ہے اسے کسی بھی قیمت پر ہاتھوں سے جانے نہیں دیں گے Mohammedan Sporting players strive for victory۔

ویڈیو دیکھیے۔

شیخ فیصل نے کہا کہ محمڈن اسپورٹنگ کے سر پر آئی لیگ کا خطاب سجانے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دیں گے۔ انہیں یقین ہے کہ اللہ انہیں ان کے مقصد میں کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہوم میدان میں کھیلنے کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے کیونکہ سالٹ لیک اسٹیڈیم میزبان ٹیم کے شیدائیوں سے بھرا رہے گا اس سے ہمیں نفسیاتی ایڈوانٹیج مل سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ فائنل میچ کی شام شیدائیوں کی ایک بڑی تعداد ہماری ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے اسٹیڈیم میں موجود ہو گی۔


دوسری طرف محمڈن اسپورٹنگ کے کپتان شیخ فیاض نے کہا کہ یقین ہمارے پاس بھارتی فٹبال میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے سنہرا موقع ہے۔ اس کے لئے ہم اپنی طرف سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے، باقی اللہ کی مرضی پر ہے۔


شیخ فیاض کے مطابق ہماری ٹیم مضبوط اور متوازن ہے لیکن کیرالہ ایف سی بھی بہترین ٹیم ہے. ہمیں خطاب جیتنے کے لئے حریف ٹیم کے مقابلے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔


مزید پڑھیں:


محمڈن اسپورٹنگ کے فٹبالر ریپن رحمان (سیف الرحمن) نے کہا کہ ہم چمپئن ہونے کے ارادے سے میدان میں اتریں گے۔ ان شاء اللہ ہم محمڈن اسپورٹنگ کے شیدائیوں کو آئی لیگ کی ٹرافی جیت کر عید کا تحفہ دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details