کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے کیشور بھارتی فٹبال اسٹیڈیم میں آئی لیگ کے ایک اہم میچ میں میزبان محمڈن اسپورٹنگ اور ممبئی کنکرے ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ محمڈن اسپورٹنگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباؤ بنانے میں کامیاب رہی۔کھیل کے دسویں منٹ پر مارکوس جوزف نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ Mohammedan Sporting Lost Points Against Mumbai Kenkre Fc After Play 2-2 Drew In I League
پہلے ہاف کے انجوری ٹائم 1+45 ویں منٹ پر اے اے نورانی نے گول کرکے اپنی ٹیم ممبئی کنکرے ایف سی کے لئے میچ میں واپس آنے کی راہ ہموار کی۔پہلے میں میچ کا اسکور 1-1 رہا۔ دوسرے میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔دونوں جانب سے زبردست حملے کو دیکھنے کو ملے۔کھیل کے 60 ویں منٹ پر داودا نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک بار پھر سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ کھیل کے 76 ویں منٹ پر پندھار نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمڈن اسپورٹنگ کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالتے ہوئے گیند کو جال میں ڈال کر کنکرے ایف سی کو 2-2 گول پر لاکھڑا کر دیا۔