کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع بھارتی فٹبال کی تاریخ کے قدیم ترین کلبوں میں سے ایک محمڈن اسپورٹنگ نے آگلے سیزن میں مضبوط اور متوازن ٹیم بنانے کی کوشش تیز کر دی ہے۔ رواں ماہ جولائی کے آخری ہفتے میں ایشیائی فٹبال کی تاریخ کے قدیم ترین مقابلہ کلکتہ فٹبال لیگ 2022 Calcutta Football League شروع ہونے والا ہے، دفاعی چیمپئن محمڈن اسپورٹنگ سمیت دوسری ٹیموں نے ٹیم سازی کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔ Mohammedan Sc Ropes In Ex Goalkeeper Rafique Ali
اسی درمیان محمڈن اسپورٹنگ نے آئی ایس ایل میں ایس سی ایسٹ بنگال اور جمشیدپور ایف سی کی نمائندگی کر چکے رفیق علی سردار سے اگلے سیزن کے لئے معاہدہ کر لیا۔ گول کیپر رفیق علی سردار ایک تجربہ کار اور کامیاب فٹبالر ہیں۔ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے ارادے سے میدان میں اتر چکے ہیں۔