مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اس کے باوجود ریاست کے تمام اضلاع میں بارہ ربیع الاول کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس درمیان جلوس محمدی کا اہتمام کرنے والے اداروں نے کورونا گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے بارہ ربیع الاول کی تقریبات کا اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے۔
مغربی بنگال میں بارش کے باوجود جلوس محمدی کا اہتمام
مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں چوبیش گھنٹوں سے مسلسل بارش کے باوجود جلوس محمدی کا کامیابی کے ساتھ اہتمام کیا جارہا ہے۔
مغربی بنگال میں بارش کے باوجود جلوس محمدی کا اہتمام
دوسری جانب علی پور محکمۂ موسمیات نے ریاست مغربی بنگال میں اگلے 72 گھنٹوں تک مسلسل بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے. جنوبی بنگال میں موسلادھار بارش کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔