اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mohammadan Sporting محمڈن اسپورٹنگ سپر6 مرحلے کی تیاریوں میں مصروف - نئی ہٹی میں واقع بنکم چندراسٹیڈیم واقع

کلکتہ فٹبال لیگ کے سپر6مرحلے 2022 کے ایک اہم میچ میں محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم اپنی کٹر بھوانی پور کلب کے خلاف شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں واقع بنکم چندر اسٹیڈیم میں میں اترے گی۔Mohammadan Sporting

محمڈن اسپورٹنگ سپر6 مرحلے کی تیاریوں میں مصروف
محمڈن اسپورٹنگ سپر6 مرحلے کی تیاریوں میں مصروف

By

Published : Oct 15, 2022, 5:29 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں واقع بنکم چندراسٹیڈیم واقع ہے۔ضلع کے خوبصورت اور جدید سہولیات سے آراستہ اسٹیڈیم کو حال میں تعمیر کیا گیا ہے۔اس اسٹیڈیم میں تقریباً 25‌ ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔Mohammadan Sporting Will Face Bhawanipur Fc On Sunday

سیاہ سفید جرسی والی محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم نے رواں فٹبال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے میچ میں تین صفر سے جیت درج کی۔دوسرا‌ میچ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر منسوخ ہو گیا۔

بھارتی فٹبال کی تاریخ کے مقبول ترین فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کلکتہ فٹبال لیگ میں جیت کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے ۔اس کے لئے سخت ٹریننگ میں مصروف ہے۔

محمڈن اسپورٹنگ سپر6 مرحلے کی تیاریوں میں مصروف

محمڈن اسپورٹنگ کلب کے روسی کوچ آیندرے شیوچینوکووا نے کہا کہ ہماری ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔خطاب کا دفاع کرنے کے مقصد سے کھیل رہے ہیں۔ ابھی تک سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا ہے۔کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی توقع کے مطابق رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Under 17 Women's World Cup بھارتی خواتین ٹیم فیفا ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کا ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کھیلنا تقریباً ظے ہے لیکن وہ سپر6 مرحلے کے تمام میچوں میں جیت درج کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کی تربیت یافتہ ٹیم مضبوط اور مستحکم ہے لیکن حریف ٹیم کو کسی بھی قیمت پرکمزور سمھجنے کی غلطی نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم نے خضرپور ایف سی کو شکست دے کر آئی ایف اے فٹسال کا خطاب جیتی ہے۔Mohammadan Sporting Will Face Bhawanipur Fc On Sunday

ABOUT THE AUTHOR

...view details