کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے محض چند کیلو میٹر کی دوری پر واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم کے اسپورٹس کمپلیکس میں آئی ایف اے فٹسال ٹورنامنٹ 2022 کے دوسرے سیمی فائنل میں محمڈن اسپورٹنگ اور پرسی کلب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔Mohammadan Sporting Storm Into IFA Futsal Final
اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل محمڈن اسپو رٹنگ نے توقع کے مطابق کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو آوٹ کلاس کردیا۔ محمڈن اسپورٹنگ نے پے در پے حملہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔
محمڈن اسپورٹنگ آئی ایف اے فٹسال ٹورنامنٹ کے فائنل میں محمڈن اسپورٹنگ نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے پرسی کلب کو یکطرفہ مقابلے میں7-1 گول سے شکست دے کر آئی ایف اے فٹسال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔
محمڈن اسپورٹنگ آئی ایف اے فٹسال ٹورنامنٹ کے فائنل میں یہ بھی پڑھیں:Women's T20 Asia Cup 2022 ویمنز ایشیا کپ کا فائنل مقابلہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا
جمعہ کے روز یعنی 14 اکتوبر کو محمڈن اسپورٹنگ اور خضرپور ایف سی کی ٹیموں کے درمیان آئی ایف اے فٹسال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سیکریٹری دانش اقبال نے کہاکہ ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ امید کرتے ہیں آئی ایف اے فٹسال پر ہمارا ہی قبضہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔Mohammadan Sporting Storm Into IFA Futsal Final