مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ریاستی حکومت کی جانب سے درگاپوجا ورلڈ ہیریٹیج فیسٹول قرار دینے پر جشن فتح جلوس کا اہتمام کیا گیا تھا۔Mohammadan Sporting Honored The UNESCO Delegates With Mementos In Kolkata
اس موقع پر مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے درگاپوجا سے ایک مہینہ پہلے ہی فیسٹول کارنیول کا افتتاح کیا۔ریڈ روڈ پر منعقدہ تقریب میں اقوام متحدہ کے شاخ یونیسکو کے وفد کا بھی والہانہ استقبال کیا گیا۔
Mohammadan Sporting Honored The UNESCO Delegates اسی درمیان بھارتی فٹبال کی تاریخ کے قدیم ترین کلبوں میں سے ایک ملی کھیل ادارہ محمڈن اسپورٹنگ نے مغربی بنگال کے درگاپوجا کو بین الاقوامی ہیریٹیج فیسٹول قرار دئیے جانے پر وزیراعلی ممتا بنرجی کی موجودگی میں یونیسکو کی ٹیم کو خصوصی ممنٹو سے نوازا۔
محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سیکرٹری دانش اقبال اور سنئیر نائب صدر محمد قمر الدین نے وزیراعلی ممتا بنرجی کی موجودگی میں یونیسکو کی ٹیم کا استقبال کیا اور اسے خصوصی اعزاز سے نوازا۔
محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سیکرٹری دانش اقبال نے کہا کہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ یونیسکو نے ساڑھے چار سو سال قدیم تہوار کو ورلڈ ہیریٹیج قرار دیا ہے۔یونیسکو کے وفد کا استقبال کرنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mohammedan Sporting vs Bengaluru FC محمڈن اسپورٹنگ اور بنگلورو ایف سی کے درمیان گروپ چمپئن کی جنگ
مغربی بنگال حکومت کی جانب سے اس بار ایک ماہ قبل ہی درگا پوجا اُتسو منانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے لئے ریڈ روڈ میں تیاریاں بھی شروع ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ کولکاتا کی درگا پوجا کو یونیسکو نے کلچرل ہیریٹج کے فہرست میں شامل کیا ہے۔