کولکاتا: ہندوستانی فٹبال کی تاریخ کے کامیاب ترین کلبوں میں سے ایک محمڈن اسپورٹنگ آئی لیگ کے اپنے دسویں میچ میں چرچل برادرز کے خلاف نبردآزما ہوا ۔دونوں ٹیمیں جیت کے ارادے سے میدان میں اتریں۔محمڈن اسپورٹنگ اور چرچل برادرز کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا۔دونوں جانب سے پے در پے حملے ہوئے۔
پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کی طرف سے حملوںکا سلسلہ جاری رہا مگر کسی کیجانب سے کوئی گولنہیں ہو سکا ۔دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ اور چرچل برادرز کی جانب سے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا ۔اس محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑیوں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے مگر وہ ناکام رہے۔