اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mohammad Salim سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم کی ریاستی اور مرکزی حکومت پر تنقید

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے وزیراعلی ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بی جے پی اور مغربی بنگال میں ٹی ایم سی نے جمہوریت کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔ ان دونوں پارٹیوں سے عام لوگوں کو سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔ Mohammad Salim Slam CM Mamata Banerjee

سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور مرکزی حکومت پر تنقہد
سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور مرکزی حکومت پر تنقہد

By

Published : Oct 19, 2022, 12:19 PM IST

بیربھوم: مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے مارگرام میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما محمد سلیم نے کہا کہ ممتا بنرجی نے بنگال میں جمہوریت کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔ ممتابنرجی ایسا کر سکتی ہیں کیونکہ ان کو مشورہ دینے والے کوئی اور نہیں بلکہ بی جے پی اور آر ایس ایس ہی ہیں۔ Mohammad Salim Slam CM Mamata Banerjee Over Scam And Law And Order Situation

سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور مرکزی حکومت پر تنقہد

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس بدعنوان رہنماؤں کا گروپ ہے۔ ممتابنرجی اس گروپ کی قیادت کرتی ہیں۔ سب سے حیرت کی بات یہ ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار انوبرتا منڈل اور پارتھو چٹرجی کو بہادر کا درجہ دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کے لوگ چوری کے الزام میں گرفتار کئے جاتے ہیں لیکن وہ کہتی ہیں کہ سب ٹھیک ہے۔ ٹھیک تو رہے گا نا کیونکہ وہ ناگ پور جا کر سب کچھ ٹھیک کرکے آتی ہیں۔ بنگال کے لوگوں کو اچھی طرح سے معلوم ہے کہ ناگپور میں کس کا دفتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Gaganyaan Escape Motor: اسرو نے کامیابی کے ساتھ گگن یان لو الٹی ٹیوڈ اسکیپ موٹر کا تجربہ کیا

سی پی آئی ایم کے رہنما کے مطابق ترنمول کانگریس، آر ایس ایس، بی جے پی جوائنٹ ملیشیا ہے جو ایک دوسرے کے خلاف چختے چلاتے ضرور ہیں لیکن اہم مواقع پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے ابھیشیک بنرجی جیل کے باہر ہے۔ اس میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے سلیم نے کہا کہ "سب سمجھ گئے ہیں کہ ترنمول لیڈر اتنے عرصے سے ڈوب کر پانی پی رہے تھے، اب انہیں ڈوبنا ہی ہے۔ بیربھوم ضلع کے ماڑکرام میں سی پی آئی ایم کی جانب سے بدعنوانی، سنڈیکیٹ راج اور فرقہ پرستی کے خلاف ایک عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس میٹنگ میں سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما محمد سلیم، رام چندر سمیت ضلع سطح کے رہنما موجود تھے۔Mohammad Salim Slam CM Mamata Banerjee Over Scam And Law And Order Situation

ABOUT THE AUTHOR

...view details