اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mohammad Salim محمد سلیم کی مغربی بنگال پولیس انتظامیہ پر کڑی تنقید

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے مغربی بنگال پولیس انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کالی گھاٹ کے اشاروں کے بجائے آئین کے مطابق کام کرنا چاہیے تاکہ عام لوگوں کا ان پر اعتماد برقرار رہے۔Mohammad Salim

محمد سلیم کی مغربی بنگال پولیس انتظامیہ پر کڑی تنقید
محمد سلیم کی مغربی بنگال پولیس انتظامیہ پر کڑی تنقید

By

Published : Sep 24, 2022, 2:26 PM IST

مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں ترنمول کانگریس کے خلاف احتجاجی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم کہا کہ ملک میں اس سے پہلے اتنی ناقص سیاست کبھی دیکھنے کو نہیں ملی۔آج سیاست کے نام پر غریب عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔Mohammad Salim Slam West Bengal Police Over Bias Action

محمد سلیم کی مغربی بنگال پولیس انتظامیہ پر کڑی تنقید

سی پی آئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ دہلی میں بی بی جے پی کی جانب سےعوام مخالف پالیسیوں پر مہر لگائی جاتی ہے اور کالی گھاٹ سے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو بدعنوانی کرنے کی ہدایت جاری کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کی ملی بھگت کی وجہ پولیس انتظامیہ اور جانچ ایجنسیوں کا برا حال ہے ۔پولیس انتظامیہ اور جانچ ایجنسیوں کے اہلکار عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہیں لیتے ہیں لیکن وہ کام ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے اشاروں پر کام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اب تو ایسا لگتا ہے کہ آئی پی ایس،آئی ایس اور آئی اے ایس کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ انہیں ملازمت کیسے ملی ہے۔ان کی حرکتوں سے ایسا لگتا ہے کہ انہیں یہ نوکری بھیک میں ملی ہے۔اسی وجہ سے وہ چند لوگوں کی جی حضوری کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Businessman Amir Khan مغربی بنگال کے تاجر عامر خان گرفتار

مغربی بنگال کی پولیس کو خبر دار کہتے ہوئے کہا کہ اس جلسے کے ذریعہ غریب عوام کی محنت کی کمائی کے ٹیکس سے تنخواہ لینے والوں کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کے لئے کام کریں۔ورنہ عوامی تحریک کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہے۔Mohammad Salim Slam West Bengal Police Over Bias Action

ABOUT THE AUTHOR

...view details